عبد مالک بن مروان.❶
سلمان بن عبدمالک.❷
حجاج بن یوسف ثقفی.❸
عمرو بن جرموز۔.❹

Submitted by: Rashid Mehmood

باکرامت برچھی

جنگ بدرمیں  سعید بن العاص کا بیٹا’’عبیدہ‘‘سر سے پاؤں  تک لوہے کا لباس پہنے ہوئے کفار کی صف میں  سے نکلا اورنہایت ہی گھمنڈاورغرورسے یہ بولا کہ اے مسلمانو! سن لو کہ میں  ’’ابو کرش‘‘ہوں  ۔ اس کی یہ مغرورانہ للکارسن کر حضرت زبیر بن العوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُجوش جہاد میں  بھرے ہوئے مقابلے کے لیے اپنی صف سے نکلے مگر یہ دیکھا کہ اس کی دونوں  آنکھوں  کے سوا اس کے بدن کا کوئی حصہ ایسا نہیں  ہے جو لوہے میں  چھپاہوا نہ ہو۔آپ نے تاک کر اس کی آنکھ میں  اس زور سے برچھی ماری کہ برچھی اس کی آنکھ کو چھیدتی ہوئی کھوپڑی کی ہڈی میں  چبھ گئی اور وہ لڑکھڑا کر زمین پر گرااورفوراًہی مرگیا۔حضرت زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے جب اس کی لاش پر پاؤں  رکھ کر پوری طاقت سے برچھی کو کھینچا تو بڑی مشکل سے برچھی نکلی لیکن برچھی کا سرا مڑکر خم ہوگیا تھا۔یہ برچھی ایک باکرامت یادگار بن کر برسوں  تک تبرک بنی رہی۔ حضوراقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے یہ برچھی طلب فرمالی اوراس کو اپنے پاس رکھا۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد خلفائے راشدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے پاس یکے بعد دیگرے منتقل ہوتی رہی اوریہ حضرات اعزازواحترام کے ساتھ اس برچھی کی خاص حفاظت فرماتے رہے ۔ پھر حضرت زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے فرزندحضرت عبداللہ بن زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰیعَنْہَاکے پاس آگئی یہاں  تک کہ    ۷۳ھ میں  جب بنو امیہ کے ظالم گورنرحجاج بن یوسف ثقفی نے ان کو شہید کردیا تو یہ برچھی بنوامیہ کے قبضہ میں  چلی گئی۔ پھر اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

(بخاری شریف ج۲، ص۵۷۰، غزوہ بدر)



ISLAMIYAT-URDU
ISLAMIYAT MCQS IN URDU
URDU GENERAL KNOWLEDGE
URDU GENERAL KNOWLEDGE Mcqs for Preparation of Fpsc, Nts, Kppsc, Ppsc, and other test. some of the test required Urdu Mcqs. here we have presented Urdu Important Mcqs URDU GENERAL KNOWLEDGE Mcqs for Preparation of Fpsc, Nts, Kppsc, Ppsc, and other test. some of the test required Urdu Mcqs. here we have presented Urdu Important Mcqs

IF YOU THINK THAT ABOVE POSTED MCQ IS WRONG.

PLEASE COMMENT BELOW WITH CORRECT ANSWER AND ITS DETAIL EXPLANATION.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *